ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مردان میں جماعت اسلامی کی اپیل پر کل اسرائیل کے خلاف ہڑتال کی جائے گی

اسلام آباد،24اپریل (پی پی آئی) مردان میں جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو اسرائیل کی بربریت کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس میں تاجر برادری، آل پرائیویٹ اسکولز اور مختلف تنظیمیں شامل ہوں گی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام رسول نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل کی بمباری اور معصوم فلسطینیوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔پریس کانفرنس میں مرکزی تنظیم تاجران کے دو دھڑوں، احسان باچا اور ظاہرشاہ گروپ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر برادری اس ہڑتال کو ہرصورت کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے اسرائیل کے پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات کو فوری طور پر بند کیا جائے۔غلام رسول نے کہا کہ جنگ اور جہاد ایمان کے جذبے سے ہوتی ہے اور مسلمانوں میں یہ جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ مسلمان سپہ سالار کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی کی ہڑتال کو تاریخی ہڑتال قرار دیا گیا۔ظاہرشاہ اور احسان باچا نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے مردان کے عوام سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہڑتال اور ریلی میں شامل ہوں۔آل پرائیویٹ اسکولز کے صدر سہیل اقبال نے بھی جماعت اسلامی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔