اوکاڑہ کی کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی سے تیار مال اور خام مال خاکستر، ریسکیو ٹیموں کی جدوجہد جاری

اوکاڑہ،24اپریل (پی پی آئی)اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر واقع سردار کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لئے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے فائر فائٹنگ کی کوششیں جاری ہیں۔ کالر کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ دیپالپور روڈ پر ماہی میرج ہال کے قریب واقع کاٹن فیکٹری میں آگ لگی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ آگ نے فیکٹری میں موجود تیار مال اور خام مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موٹر بائیک سروس، ایمبولینس، تین فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دو اطراف سے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ریسکیو عملہ جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے فائر فائٹنگ میں مصروف ہے تاکہ جلد از جلد آگ پر قابو پایا جا سکے۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

Thu Apr 24 , 2025
اسلام آباد،24اپریل (پی پی آئی)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ البتہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی […]