شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر میں نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ، گاڑی کے پچھلے حصے کا شیشہ ٹوٹ گیا

کراچی،26اپریل (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر سکھر میں شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ یہ واقعہ نثار کھوڑو کے سکھر جلسے میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے سکھر جیل روڈ پر پیش آیا۔ ترجمان صدر پیپلز پارٹی سندھ کے مطابق، جن افراد نے نثار کھوڑو کی گاڑی پر حملہ کیا ان کے ہاتھوں میں ‘جیئے سندھ’ کے جھنڈے، پتھر اور لاٹھیاں تھیں۔ گاڑی میں نثار کھوڑو کے ساتھ صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی رابطہ سیکریٹری نعمان شیخ اور ترجمان شکیل میمن بھی موجود تھے۔ گاڑی پیپلز پارٹی سکھر کے جنرل سیکریٹری ویر مھر چلا رہے تھے۔واقعہ کے دوران نثار کھوڑو کی گاڑی جیسے ہی سکھر جیل روڈ پر پہنچی تو مشتعل افراد نے پتھراؤ شروع کر دیا جس سے گاڑی کے پچھلے حصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ پیپلز پارٹی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل شرپسندی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کینالوں کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت نے سندھ کا موقف تسلیم کیا ہے، جس کی وجہ سے کچھ لوگ پیپلز پارٹی سے حسد کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے سیاسی و قومپرست جماعتوں کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جماعتوں میں موجود شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔ ترجمان نے کہا کہ پتھراؤ، لاٹھی چارج یا گالم گلوچ کسی بھی سیاسی یا قومپرست جماعت کے کارکنان کو زیب نہیں دیتا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے وجود کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔