شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاجی دھرنوں کے سبب آلو کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

میرپورخاص،26اپریل (پی پی آئی) سندھ میں جاری احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے آلو اور دیگر اشیاء خوردونوش کی ترسیل شدید متاثر ہو گئی ہے، جس کے باعث ان کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر جاری احتجاج کے نتیجے میں آلو کی ترسیل میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ پیاز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔آلو کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے پنجاب سے آنے والے آلو مارکیٹ نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں آلو کی قیمت 50 روپے فی کلو سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کھیرے کی قیمت 50 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ ٹینڈے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے لیموں اور ہری مرچ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لیموں 800 روپے فی کلو اور ہری مرچ 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب، پیاز کی ترسیل متاثر ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت 20 روپے فی کلو تک گر گئی ہے، جس سے آبادگاروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ آلو کے ہول سیلر عمران قریشی نے بتایا کہ ترسیل میں رکاوٹ کے باعث آلو کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات جوں کے توں رہے تو آلو کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ قریشی نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں آلو کی دستیابی طلب کو پورا کرنے میں ناکام ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔