خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹنڈو یوسف تھانہ کے پولیس کے خلاف سولنگی برادری کا احتجاج

حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد کے علاقہ غفور شاہ چینل موری کے رہائشیوں کی سولنگی برادری نے ٹنڈو یوسف تھانہ کے پولیس اہلکاروں کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک خمیسو سولنگی، نعمت سولنگی، عبدالستار سولنگی اور زینب سولنگی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات ٹنڈو یوسف تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے بلا جواز ان کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ تھانہ کے اہلکار نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کی رہائی کے لیے لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ کر تے ہیں، جس سے علاقے کے مکین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔سولنگی برادری کے افراد نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹنڈو یوسف تھانہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور علاقے کے مکینوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔