کراچی گلشنِ اقبال نزد سفاری پارک کے میٹرو شاپنگ مال کی چھت پر آتشزدگی ،جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا میں شہید فوجی جوان جھمپیر کے قریبی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پتیویلا کی سندھ گورنر سے ملاقات؛ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی سندھ کی عوامی رابطہ مہم جاری؛ مختلف مقامات پر سرگرمیاں

وزیر اعظم نے دشمن کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی

جاپان میں مقامی آم کا موسم ختم ہو رہا ہے؛ پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیاری کراچی میں دبئی چوک پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی،27اپریل (پی پی آئی) بغدادی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعہ دبئی چوک کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ایک ملزم زخمی جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت ارشد، جو زخمی ہوا، اور سجاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ موٹر سائیکل تھانہ کھارادر سے چوری کی گئی تھی۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔