پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چھوٹے اور درمیانے کاروباری یونٹس کی حوصلہ افزائی

کراچی،28اپریل (پی پی آئی) یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (یونسمی) نے ایس ایم ای سیکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ بیرونی عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کے جواب میں اپنی پیداواری کوششوں کو تیز کریں۔ یونسمی کے صدر ذوالفقار تھاور نے تاجروں کو پیداوار بڑھانے اور انوینٹری کی سطح کو برقرار رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش اور خوف یا گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہونے کی نصیحت کی۔تھاور نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ وہ بیرون ملک رکھی گئی امریکی ڈالرز کو واپس لائیں، اس توقع کے ساتھ کہ امریکہ اپنی اقتصادی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ممکنہ حکمت عملی کے اقدامات کرے گا۔ درآمدی متبادل کے طور پر انہوں نے بیجوں سے ویجیٹیبل آئل جیسی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ضروری امدادی اشیاء جیسے کہ خیمے، ترپال، طویل مدتی غذائی اشیاء ، ادویات، اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کے ذخیرہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یونسمی رہنما کمیٹی نے ایس ایم ایز کو یقین دلایا کہ ان کی گاڑیاں اچھی حالت میں ہیں۔