ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاسبان وطن کے صدر طاہر کھوکھر کے برادر نسبتی علالت کے بعد انتقال کر گئے

صوابی،28اپریل (پی پی آئی) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر کے برادر نسبتی اور میجر جنرل وسیم حیدر کے بڑے بھائی جاوید حیدر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں صوابی میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی، سماجی، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شریک ہوئے۔پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر شیخ مختار اعوان اور جنرل سیکرٹری محمد امجد بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے محمد طاہر کھوکھر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے جاوید حیدر کی خدمات کو سراہا اور ان کی وفات کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شرکائے جنازہ نے مرحوم کی ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔