شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا

کراچی،28اپریل (پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی شہر میں 16 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اراکین اسمبلی نے بیان میں کہا کہ سرجانی، منگھوپیر، اورنگی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، پاک کالونی، بلدیہ ٹاؤن، برنس روڈ، لیاقت آباد، محمود آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی اور کورنگی سمیت پورا شہر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بوڑھے، بچے اور مریض کسی کو خاطر میں نہیں لاتا اور ایک ہی لاٹھی سے سب کو برابر کر رہا ہے۔ اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے پاس گروی رکھا گیا ہے؟حق پرست اراکین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک کے ظلم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔