ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات

اسلام آباد،28اپریل (پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کے درمیان ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر اور بھارتی ظلم و بربریت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ کارروائیاں تحریک آزادی کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہیں۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں اور کوئی بھی حادثہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں مدد کرے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔