پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان عمان پہنچ

کراچی، 28 اپریل (پی پی آ ئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان  عمان پہنچ گیا،فلسطین کیمظلوم مسلمانوں کیلئیاہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن نیکراچی سیامدادی سامان روانہ کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناتھا حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نیرمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے مصر و اردن کے تمام سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے رمضان  المبارک کیدوران یہ امدادی سامان غزہ تک نہ پہنچ سکا۔  امدادی سامان کی ترسیل حکومت پاکستان، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور رائل میڈیکل سروسز ا?ف جورڈن کی مسلسل سفارتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجیمیں ممکن بنائی جاسکی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایاالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لاہور اور کراچی کے گوداموں میں موجود900 ٹن امدادی سامان کی روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں ادویات، خیموں، ترپال، سلیپنگ بیگزاور ٹن فوڈ پر مشتمل یہ سامان 6 سے7طیاروں کے ذریعیمرحلہ وار اردن اور مصر کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔