آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فریال تالپور کی متنازعہ نہری منصوبے مسترد ہونے پر قوم کو مبارکباد

کراچی، 29 اپریل (پی پی آئی)  پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے متنازعہ نہری منصوبوں کے مسترد ہونے پر پوری قوم بالخصوص سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے جمہوری استقامت اور آئینی حقوق کی جدوجہد میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔پیر کو جاری اپنے بیان میں محترمہ فریال تالپور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوری انداز میں آواز بلند کرنا ہی اصل راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں سندھ حکومت ہمیشہ اصولوں پر قائم رہی ہے اور اپنے جائز حقوق کے لیے بھرپور انداز میں آواز اٹھائی ہے۔محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ آج سندھ کے عوام کی استقامت نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے اور سندھ کے حقوق کے لیے بلند کی گئی یہ آواز ملک بھر کے محروم طبقات کے لیے امید کا پیغام ہے۔انہوں نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہر محاذ پر عوام کے حقوق کا دفاع جاری رکھے گی۔