آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہروفیروز میں سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر شدہ گھروں کی اسناد کی تقسیم

نوشہروفیروز، 29 اپریل (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت سندھ پیپلز ہاؤسنگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کئے گئے گھروں کے مالکان کو اسناد جاری کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق تعمیر شدہ گھروں کی تصدیق کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کی سربراہی کرے گا جبکہ مختیارکار روینیو، مختیار کار گوٹھ آباد، تپیدار اور علاقہ کے معززین کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر کو الاٹمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کمیٹی کے ہمراہ مکمل گھروں کا سروے کرکے رپورٹ فراہم کریں۔ گوٹھ آباد میں خواتین کو بھی تعمیر میں شامل کیا جائے۔ڈسٹرکٹ مینیجر سافکو غلام اکبر کھوسو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نوشہروفیروز میں 143323 گھروں کا سروے کیا گیا ہے جبکہ 30265 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ گھروں کی تعمیر کے لئے تین اقساط میں رقم فراہم کی جاتی ہے اور نوشہروفیروز ضلع میں سب سے زیادہ رقم ملی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون صدام حسین میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی شان اعوان، ڈسٹرکٹ مینیجر سافکو غلام اکبر کھوسو، مختیارکار گوٹھ آباد خالد حسین لونڈ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مخٹیارکار موجود تھے۔