آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں بدامنی کی صورتحال،کینال مخالف دھرنوں پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی کراچی

کراچی،29اپریل (پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی  کے امیرمنعم ظفر نے ایک پریس کانفرنس میں شہری و بلدیاتی مسائل کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے اہل غزہ سے یکجہتی کے لئے کامیاب ہڑتال پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا۔منعم ظفر نے کہا کہ سندھ میں بدامنی کی صورتحال ہے اور کینال کے لئے دھرنوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور حادثات میں اضافے پر انہوں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کراچی میں پانی، بجلی اور تعلیم کے مسائل کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ منعم ظفر نے بی آر ٹی سسٹم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے شہر کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ کراچی کے مسائل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔