‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں دہشتگرد نیٹ ورک کی گرفتاری، ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں پر الزام

مظفرآباد، 2 مئی (پی پی آئی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے، جس کے تانے بانے افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نیٹ ورک کی پشت پناہی ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کا کردار واضح طور پر نظر آتا ہے۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیرون ممالک سے فیک اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، جس کی سپانسرشپ ہندوستان کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس نے مسلم اقلیت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیاں دینا ہوں گی اور اس جنگ کو ذہنی اور فکری طور پر لڑنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کمیونیٹی پولیسنگ کے لیے تیار ہے کیونکہ اس لیول کے دہشتگردی کے تھریٹس پہلے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط اور انٹیلیجنس نظام کو مربوط بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے تحت بجٹ میں کنٹرول کیا گیا ہے اور وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ کا نصف سے زیادہ حصہ سرنڈر کیا گیا ہے۔ چوہدری انوارالحق نے دعویٰ کیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود نظام کو کمزور نہیں ہونے دیا گیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دشمن کو اپنی پلاننگ کے ساتھ نشانہ بنانا ضروری ہے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری بھی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے لے کر لال قلعے تک چیخیں سنائی دیں گی۔