‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزادکشمیر سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد،3 مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین نے سالانہ رپورٹ 2024ء   صدر کو پیش کی اور کمیشن کی کارکردگی اور تقرریوں کے میرٹ پر بریفنگ دی۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس موقع پر کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی بالادستی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے امتحانات پاس کرنے والے امیدوار آزاد کشمیر کے مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دیتے ہیں، اس لیے شفافیت کو مزید بہتر بنایا جائے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔