کراچی،3 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کاظم خان کو صدر، ایاز خان کو سینئر نائب صدر، غلام نبی چانڈیو کو سیکریٹری جنرل، اور تنویر شوکت کو ڈپٹی سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔حامد حسین عابدی، ضیا تنولی، قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ، طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، اور وقاص طارق فاروق کو مختلف عہدوں پر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی گئی۔مراد علی شاہ نے ڈاکٹر جبار خٹک، مقصود یوسفی، شیر محمد کھاوڑ، سردار سراج، اور دیگر ممبران کو سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی این ای کی صحافت کی آزادی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کی آزادی جمہوریت کے استحکام کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک درست معلومات پہنچانا صحافت کی اہم ذمہ داری ہے۔مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین صحافیوں کے مسائل کے حل اور خبر کی شفافیت پر مثبت کردار ادا کریں گے۔
Next Post
سلمان ثروتکے شعری مجموعے "خواب رنگ" کی آرٹس کونسل کراچی میں تقریب رونمائی
Sat May 3 , 2025
کراچی،3 مئی (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف شاعر سلمان ثروت کے شعری مجموعے “خواب رنگ” کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ ڈاکٹر عالیہ امام، فراست رضوی، رخسانہ صبا، فہیم شناس کاظمی، عمیر […]
