اسلام آباد، 6 مئی (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جدوجہد سے پیدا ہوا، خوف سے نہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات کے حوالے سے بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ کشمیرسانحہ کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول نے بھارت پر الزام لگایا کہ اس نے جلد بازی میں پاکستان کو مورود الزام ٹھہریا اور سرحدوں پر سکیورٹی سخت کر کے اور دھمکیاں دے کر کشیدگی بڑھائی۔ انہوں نے پاکستان کی بے گناہی کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک دہشت گردی برآمد نہیں کرتا بلکہ اس کا شکار ہے۔ بلاول نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کو صرف تشدد کا عمل نہیں بلکہ سچائی اور امن پر حملہ کے طور پر تسلیم کریں۔ریاستی دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بلاول نے بھارت کے دہشت گردی سے لڑنے کے موقف پر سوال اٹھایا اور وادی میں بھارت کے اقدامات پر تنقید کی۔ بلاول نے کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے بیلٹ کو بلڈوزرز پر اور خود مختاری کو الحاق پر ترجیح دینے کی بات کی، اورکہا کہ یہ امن کے واحد راستے ہے۔ بلاول نے بھارت کے الزامات کو چیلنج کیا، کلبھوشن جادھو کے کیس کو دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کیجانب سے معطلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم اور قدرتی وسائل کی سیاست قرار دیا۔ بلاول نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دریائے سندھ کی تاریخی اہمیت پر زور دیا اور قدیم تہذیب اور مشترکہ ورثے کی خاطر اس کے دفاع کا عزم کیا۔اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے، بلاول نے قوم کو پاک فوج کی چوکسی اور تیاری کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں، اصرار کیا کہ امن کو خوف کی بجائے اتحاد کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے۔ بلاول نے بھارت کو تباہی کے بجائے مکالمے اور محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا انتخاب کرنے کی دعوت دی لیکن ساتھ ہی یہ باور کرایا کہ پاکستان کی امن کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Next Post
مستونگ میں موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3افرادجاں بحق
Tue May 6 , 2025
مستونگ، 6مئی(پی پی آئی)مستونگ ضلع بلوچستان میں کِلی ہزار خان تیژی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک 2 ڈی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار […]
