وزرا کی تنخواہوں اضافہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے:جماعت اسلامی سندھ

کراچی،6مئی (پی پی آئی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وزرا  اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی معاشی بدحالی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی بنیادی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے اور معاشی مساوات کو فروغ دینا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومت کی موجودہ پالیسیوں نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

واپڈا کی نجکاری کے خلاف پڈعیدن میں احتجاج: ملازمین کا اسلام آباد تک مارچ کا اعلان

Tue May 6 , 2025
نوشہروفیروز،6مئی (پی پی آئی) ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیر اہتمام واپڈا اور اس کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا۔ پڈعیدن میں واپڈا سب ڈویژن کے ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی صدارت یونین چئیرمین محمد یونس راجپر نے کی۔ ریلی میں ملازمین نے شرکت […]