وزیر داخلہ کی شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کے مزکری ملزم شیرل کی ہلاکت پر مبارکباد

کراچی، 6 مئی (پی پی آئی) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کے مزکری ملزم شیرل عرف شیرو کو کچہ ایریا میں آپریشن کے دوران ہلاک کرنے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ،ایس ایس پی شکاراور انکی ٹیم سمیت پاکستان رینجرز سندھ کو مشترکہ سطح پر  انتہائی جرات مندانہ اقدام پر شاباش دیتے ہوئے کہا گیا ہیکہ سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہریوں کے تحفظ اور امن وامان کے استحکام جیسے اقدامات میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ بلاشبہ لائق ستائش و تعریف ہے۔انکا کہنا تھا کہ قانون کی رٹ کے قیام اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت،تجربہ اور جر?ت ہمیشہ سے قابلِ تحسین چلی آرہی ہے اور اس حوالے سے شکارپور کچہ ایریا میں یہ کامیاب کارروائی قانون کی بالا دستی کا واضح پیغام ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو ایک للکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسی تمام کاوشوں اور جدوجہد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں بے مثال اور ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر انہوں نے  شکارپور پولیس کے لیئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرکیٹیکس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،گورنرسندھ

Tue May 6 , 2025
کراچی، 6 مئی (پی پی آئی)  گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارے پاس جتنے آرکیٹیکس ہیں ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےIAPEX-2025 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے […]