کراچی،9مئی (پی پی آئی) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی سربراہی پی او اے کے صدر عارف سعید نے کی، جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود، اور سیکریٹری سندھ احمد علی راجپوت بھی شامل تھے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری سپورٹس علیم لغاری نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری عبد العلیم لاشاری نے جاری تیاریوں اور لاجسٹک منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے کراچی میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اوراسی سال 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے عالمی معیار کے مطابق نیشنل گیمز کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم دہرایا۔وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، میڈیکل سہولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے نئی سوئمنگ پول کی تعمیر اور جدید الیکٹرانک ٹائمنگ و اسکورنگ سسٹمز کی خریداری کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر ایک مفاہمت نامہ (MoU) پر دستخط ہوئے جس کے تحت پی او اے، حکومتِ سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے مابین مربوط فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ یہ اقدام کھلاڑیوں کی فلاح اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کی ترقی میں وزیراعلیٰ کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد نے کھلاڑیوں میں نیا جوش پیدا کردیا ہے۔
Next Post
سندھ حکومت اور ہمدرد یونیورسٹی کا حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پروگرام
Fri May 9 , 2025
کراچی،9مئی (پی پی آئی) محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ اور ہمدرد یونیورسٹی کراچی نے “طلباء کو بااختیار بنانا: اور بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی” کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں طلباء، فیکلٹی ممبران، اور مختلف تعلیمی و انسانی حقوق کے اداروں سے تعلق […]
