باکسر عالیہ سومرو کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی، 8مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ باکسنگ ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی باکسر عالیہ سومرو سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے عالیہ کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کوچ کی ضرورت ہو تو سندھ حکومت اس کا بندوبست کرے گی۔ملاقات میں صوبائی وزیر علی حسن زرداری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایم پی ایز شازیہ کریم اور محمد یوسف بلوچ بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے عالیہ کو ایشین گیمز کی تیاری کرنے کی ہدایت دی اور مزید کہا کہ وہ محنت کریں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔عالیہ سومرو لیاری سے تعلق رکھتی ہیں اور ورلڈ باکسنگ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ اس وقت وہ تھائی لینڈ میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق دو ماہ بعد دبئی میں ان کا مقابلہ بھارتی باکسر کے ساتھ ہوگا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عالیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ہم ان پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ان کی مکمل حمایت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ کا تھیلیسیمیا کے عالمی دن پرجدید طبی سہولیات مہیاکرنے کا عزم

Thu May 8 , 2025
کراچی، 8مئی (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو پورے خاندانوں کو متاثر کرتی ہے اور […]