پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہندوستان کے بزدلانہ حملے میں زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت

 مظفرآباد، 8مئی (پی پی آئی)آزاد کشمیرحکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقہ شوائی میں ہندوستان کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی۔ متاثرین کی عیادت کے بعد نثارہ عباسی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام اور پاک فوج کے حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ان کے عزم اور حوصلے کو پست نہیں کر سکتیں۔محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر وہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کشمیر کو شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا اور اقوام عالم کو ہندوستان کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔