آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت بھارت کے جنگی جنون کا جواب دیں گے: سلطان محمود چوہدری

مظفرآباد، 8مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارت کی حالیہ جنگی جارحیت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور تمام سیاسی قیادت بھارت کے جنگی جنون کا متحد ہو کر جواب دیں گے۔صدر چوہدری نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کے پانچ جنگی جہاز گرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ آزادکشمیر کی قیادت اور عوام بھارتی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر بمباری کر کے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کے عزائم کا جواب دینا ہوگا۔صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارت کی اس فسطائیت کا نوٹس لے اور اسے جارحیت سے باز رکھنے کے لئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل نہیں ہو تا، خطے میں امن ممکن نہیں۔ بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔صدر چوہدری نے مظفرآباد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور دیگر وفود سے ملاقات میں یہ خیالات ظاہر کیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو سمجھ کر کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔