پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:مولانا حفیظ الرحمن فیض

میرپورخاص، 8مئی (پی پی آئی)  میرپورخاص کی مدینہ مسجد میں علماکرام، سیاسی و مذہبی جماعتوں، اور تاجر برادری نے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور عورت مارچ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مولانا حفیظ الرحمن فیض نے کی جبکہ دیگر شرکامیں مولانا مختیار احمد، مولانا عمران الحق، مفتی شفیع الحق، اور دیگر شامل تھے۔ شرکانے بھارت کی جارحیت کے خلاف واضح اور شدید ردعمل دیا اور کہا کہ اگر دشمن نے کوئی کارروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔شرکانے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ملکی سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں عورت مارچ کے نام پر مبینہ فحاشی اور بے حیائی کے فروغ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکانے کہا کہ مخصوص عناصر معاشرے میں غیر اخلاقی رجحانات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔