بھارت کا خطے میں تھانیدار ی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: مسرت جمشید چیمہ

لاہور،7مئی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ پاکستانی قوم اپنے اتحاد سے بھارت کو جواب دے گی۔  مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ پر جھوٹی کہانی بنائی جسے دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بھارت نے انتہائی اقدام اٹھایا جس کا حساب دینا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کو پہلے بھی جواب دیا گیا ہے اور اب اس سے بڑھ کر جواب ملے گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ایسے حالات میں عمران خان پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لیں جب ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کا موثر دفاع، بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب: شرجیل انعام میمن

Wed May 7 , 2025
کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھارت کی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے اور ہم نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں کی۔ یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ شرجیل انعام […]