اوکاڑہ،10مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ شہر میں ڈرون حملوں کی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے بدامنی اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے 15 پر جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد ڈرون حملوں کی اطلاعات دینے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ستلج سکول اور چمن زار میں حملے کی جھوٹی اطلاعات دیں۔سوشل میڈیا اور 15 پر جھوٹی خبر کی بنیاد پر سنسنی پھیلانے والے ملزمان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور جھوٹی اطلاع دینے پر معافی مانگ لی۔ترجمان اوکاڑہ پولیس نے معزز شہریوں، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد کو متعلقہ اداروں سے خبر کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی ہتھکنڈے میں نہ آئیں، اپنے اداروں پر اعتماد کریں اور کسی بھی ضروری اطلاع کے لیے 15 پر کال کریں۔الخدمت یونین پنجاب برائے ریٹائرڈ پولیس افسران نے ضلع اوکاڑہ کی عوام سے جھوٹی خبروں سے پرہیز کرنے اور 15 پر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نہ دینے کی درخواست کی ہے، جس سے مقدمہ درج ہو سکتا ہے اور ضلع اوکاڑہ کی بدنامی ہو سکتی ہے۔عوام الناس میں ہراسمنٹ پھیلنے سے نقصان کا اندیشہ ہے اور افراتفری کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ خبر کی تصدیق متعلقہ ایس ایچ او یا بم ڈسپوزل یونٹ سے کر لیں تاکہ بعد میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
Next Post
بھارتی فوجی تنصیبات پر کامیاب حملوں نے مودی کو ہلا کر رکھ دیا ہے:مسلم لیگ (ق)
Sat May 10 , 2025
کراچی،10مئی (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن آہنی دیوار کے آغاز پر بھارت کی فوجی تنصیبات پر کامیاب حملوں نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی […]
