وزیراعلیٰ سندھ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کو امن کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان امن پسندوں کی جیت ہے اور پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔مراد علی شاہ نے بھارت کو کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری، جرات اور کامیاب جنگی حکمت عملی کو سراہا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جراتمندانہ کارروائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے پاک فوج کے سپریم کمانڈر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنگ بندی کے لئے کردار ادا کیا۔مراد علی شاہ نے امریکی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنگ بندی کے لئے کردار ادا کیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر امن کوششوں اور بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

الخدمت اسپتال اورنگی میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید کا افتتاح NICU

Sat May 10 , 2025
کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الخدمت کراچی کے تحت الخدمت اسپتال اورنگی میں نوزائیدہ بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی […]