اسلام آباد، 10مئی (پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اوربھارت کیجانب سے جاری جارحیت اورپاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔صدر زرداری نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کے ضبط و تحمل کو سراہا، جسے انہوں نے امن سے وابستگی کا ثبوت قرار دیا۔ تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی مستقل دشمنی نے پاکستان کو اپنی خودمختاری اور شہریوں کے دفاع میں فیصلہ کن قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا۔صدر نے اپنی مسلح افواج کی حمایت میں پاکستانی قوم کے اتحاد پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر ثابت قدم ہے۔
Next Post
آپریشن بنیان المرصوص پر وزیراعلیٰ سندھ کا قوم کو پیغام
Sat May 10 , 2025
کراچی، 10مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر محاذ پر دشمن کو جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم متحد ہے […]
