پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں 15 جون سے بڑے بازاروں اور سپلائی پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم شروع کیجائے گی

کراچی، 11مئی (پی پی آئی)سندھ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان نے پلاسٹک بیگز اور زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ 15 جون سے بڑے بازاروں اور سپلائی پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ آغا شاہنواز نے واضح کیا کہ صنعتکاروں کو متبادل اختیار کرنے یا قانونی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پلاسٹک بیگز کو زمین کی آلودگی، نالوں کی بندش اور سمندری حیات کی موت کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ سیکریٹری نے بتایا کہ وہیکولر ایمیشن کریک ڈاؤن مہم 29 مئی تک جاری رہے گی اور مختلف مقامات پر زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے جا رہے ہیں۔آغا شاہنواز نے زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کی جنگ ہر پاکستانی کا قومی فرض ہے اور اس میں کامیابی حاصل کر کے ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل یقینی بنا سکتے ہیں۔