کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرو فیروز میں 2 افسوسناک واقعات: نوجوان کی خودکشی، نومولود کی نعش برآمد

نوشہرو فیروز، 11مئی (پی پی آئی)نوشہرو فیروز میں دو افسوسناک واقعات پیش آئے جہاں ایک نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کر لی، اور ایک نومولود کی نعش نہر سے برآمد ہوئی۔پہلا واقعہ دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں اللہ بخش مری میں پیش آیا۔ رئیس ابراہیم مری کے نوجوان بیٹے عمران مری نے پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر پستول سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا  کے حوالے کر دی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسرا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں فیض گنج نہر کی آر ڈی 56 کے قریب مقامی افراد کو ایک نومولود بچے کی نعش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کنواری ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو نہر میں پھینک دیا۔ اطلاع پر مقامی افراد استاد منظور، اعجاز لاشاری، اور خادم لاشاری کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر تدفین کر دی گئی۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔