ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادکشمیر میں خواتین کی معاشی شراکت داری کے مواقع بڑھائے جائیں گے: صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد، 11مئی (پی پی آئی)   صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے اور انہیں معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیمبر کی چیئرپرسن سارک حناء   منصب خان، صدر قرۃ العین، سینئر نائب صدر ثوبیہ جبین اور دیگر اراکین موجود تھے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ خواتین کو بلا خوف ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تجویز دی کہ راولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو آزادکشمیر میں بھی خواتین کے لیے کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین کا لٹریسی ریٹ زیادہ ہے، اس لیے یہاں کی خواتین کو کاروبار میں شراکت داری کے مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ خواتین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو ملک بھر میں مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہوگا تاکہ پسماندہ شہروں کی خواتین کو بھی کاروبار کے یکساں مواقع مل سکیں اور وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔