کراچی، 14مئی (پی پی آئی) سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 15 مئی کو ”یومِ تشکر و یومِ فتح“ منانے کا اعلان کیا ہے، جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی مزاحمت اور کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق،وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنی سرحدوں اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔اس موقع پر سندھ بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی، جبکہ افواج پاکستان کے جوانوں کے اعزاز میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔
Next Post
ایف بی ایریا سے بوری بند لاش برآمد، مقتول کے دونوں بیٹے گرفتار
Wed May 14 , 2025
کراچی، 14مئی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 جوہر آباد سے برآمد ہونے والی بوری بند لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ میرپور خاص کا رہائشی اور مقامی مدرسے میں اپنے بیٹوں کے ساتھ مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق […]
