ایف بی ایریا سے بوری بند لاش برآمد، مقتول کے دونوں بیٹے گرفتار

کراچی، 14مئی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 جوہر آباد سے برآمد ہونے والی بوری بند لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ میرپور خاص کا رہائشی اور مقامی مدرسے میں اپنے بیٹوں کے ساتھ مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب دو نوجوان موٹر سائیکل پر بوری لے جاتے ہوئے مشکوک نظر آئے، جس پر پولیس نے انہیں روک کر تلاشی لی۔ بوری کھولنے پر اس میں ایک شخص کی لاش موجود تھی۔تحقیقات کے دوران مقتول کی شناخت خاور انجم حکیم کے طور پر ہوئی، جو مدرسہ ذکریا خیریہ میں اپنے دو بیٹوں ابراہیم اور افضل کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں بیٹوں نے اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاور انجم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر ہلاک کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے ٹھکانے لگانے جا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور کیس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر آزاد جموں وکشمیر سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی ملاقات

Wed May 14 , 2025
اسلام آباد، 14مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں کشمیر کے عالمی سطح پر ترویج اور ریاستی ترقی میں کردار پر […]