ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کا یوم تشکر پر قوم اور افواج کو خراج تحسین

ٓاسلام آباد، 16مئی (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر کے موقع پر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے اتحاد کو سراہا۔صدر زرداری نے کہا کہ میں ربِ ذوالجلال کا شکر گزار ہوں کہ اْس نے ہمیں فتح سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے جس نے دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑے رہ کر جواب دیا۔صدر نے مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل اور آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا جس نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے جو کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، مگر اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی کسی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔ صدر زرداری نے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ صدر نے یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے چٹان کی مانند ڈٹے رہیں گے۔