ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کی آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد

کراچی، 16مئی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے خطے میں بھارت کی عسکری برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن افواج پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع کو ایک تجدید عہد قرار دیا، کہ جب بھی وطن عزیز کی بقا پر کوئی حرف آیا، قوم متحد اور بلند حوصلہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی نے بھارتی حکومت کو دنیا بھر میں رسوا کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فضاؤں سے سمندروں تک اور پہاڑوں سے میدانوں تک برتری رکھتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو ناقابل برداشت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، مگر جو کوئی اس سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا۔