خیرپور میں یوم تشکر کی تقریب

خیرپور میرس، 16مئی (پی پی آئی) ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے گورنمنٹ ناز ہائی اسکول میں یومِ تشکر کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج، نیوی، ایئر فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر قومی پرچم لہرایا گیا اور انہیں سلامی پیش کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو تھے۔ دیگر شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال حسین جنڈان، ڈی ایس پی فراز میتلو، ڈی او ایجوکیشن عبدالسم?ع بھنبھرو، ہیڈ ماسٹر خلیل الرحمن، مختیار سولنگی اور دیگر معززین شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ “آج پاکستانی قوم یومِ تشکر اور جشنِ فتح منا رہی ہے۔ پاک آرمی، نیوی اور ایئر فورس نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔”ڈی ایس پی فراز میتلو نے اپنی بات میں کہا کہ “ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے جس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔”ڈی او ایجوکیشن عبدالسمیع بھنبھرو نے کہاکہ “پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا نام روشن کیا ہے، اور آج دنیا کی ہر زبان پر پاکستان کا ذکر ایک نفسیاتی اور سفارتی کامیابی ہے۔”تقریب کے بعد ناز و پائلٹ ہائی اسکول سے پٹرول پمپ تک ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” جیسے نعرے لگائے۔ ریلی اور تقریب میں پولیس، تعلیم، ریونیو، صحافت اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یومِ تشکر کی رنگا رنگ تقریب میں جوش و خروش کا مظاہرہ

Fri May 16 , 2025
میرپور ماتھیلو، 16مئی (پی پی آئی) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کی مناسبت سے ڈی سی کمپلیکس میرپور ماتھیلو میں یومِ تشکر منایا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا، سلامی دی گئی اور “پاکستان زندہ باد” ریلی نکالی گئی۔ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے منعقدہ […]