ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد: کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

میرپورخاص،  16 مئی (پی پی آئی)  یوم تشکر کے موقع پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ میرپورخاص کی جانب سے 6 کلومیٹر پر محیط گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریس ٹنڈو آدم روڈ سے شروع ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (پی سی بی گراؤنڈ) پر ختم ہوئی۔ریس کے اختتام پر پی سی بی گراؤنڈ میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی، اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میر شیر محمد ٹالپر ولی محمد ناریجو نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ولی محمد ناریجو نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ہر فرد کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے گدھا گاڑی ریس میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان سے مزید ریسوں میں حصہ لینے کی تاکید کی۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گدھا گاڑی ریس میں 35 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی، جن میں سے 22 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ریس میں پہلی پوزیشن سلیم بلوچ نے حاصل کی، جسے 40 ہزار نقد انعام اور شیلڈ دی گئی۔ دوسری پوزیشن کامران کو 30 ہزار نقد انعام اور شیلڈ جبکہ تیسری پوزیشن پپو کو 20 ہزار نقد انعام اور شیلڈ دی گئی۔تقریب میں کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندے، یوسی چیئرمین سلیم خان، امام بلوچ، رضی انصار، ملک اقبال، صحافی اور شائقین کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی۔