لاہور، 18 مئی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما، مسرت جمشید چیمہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی ڈیل ہوتی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان طویل عرصہ جیل میں نہ رہتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کے اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی کوششیں نہ کریں اور عمران خان پر لگائے گئے تمام مقدمات جھوٹے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے اور یہ بات شوشے چھوڑنے والے بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کسی سیاسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لئے حکمران طبقہ اپنی سیاست کو بچانے کے لیے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے ملک کی موجودہ مشکلات اور چیلنجز کا حل مضبوط اتحاد میں قرار دیا اور مزید کہا کہ قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ ملک میں اتحاد کی فضائبرقرار رہ سکے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں، جبکہ حکمران طبقہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے دوہرے معیار اور پراپیگنڈے پر کاربند ہے۔
Next Post
آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی پرمیرپور خاص میں عظیم الشان ریلی: پاک افواج کوخراج تحسین
Sun May 18 , 2025
میرپور خاص، 18 مئی (پی پی آئی) کامیاب آپریشن “بنیان المرصوص” پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے کے اظہر کاشف فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز اے کے فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ احمد سعید قائم خانی […]
