آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قربانی کے جانوروں پر ٹیکس، کے ایم سی کی ذمہ داری

اسلام آباد، 20 مئی (پی پی آئی)  مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس کراچی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قربانی کے جانوروں پر ٹیکس وصولی کا عمل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) انجام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا اس ٹیکس وصولی سے کوئی تعلق نہیں۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو رہی تھیں۔ منڈی انتظامیہ نے اس بات کو ریکارڈ پر لانے کی ضرورت محسوس کی کہ وہ کسی قسم کا ٹیکس یا فیس وصول نہیں کر رہی۔ کے ایم سی نے وضاحت کی ہے کہ اس ٹیکس کا مقصد عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔ کے ایم سی شہریوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد آلائشوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے کہا کہ وہ صرف خرید و فروخت کی سہولیات، نظم و ضبط، اور جانوروں کی دیکھ بھال کے معاملات کو سنبھالتی ہے۔ ٹیکس وصولی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے اور یہ منڈی کے باہر کے علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔کے ایم سی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہر کی صفائی ستھرائی اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کیا جاتا ہے۔ منڈی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔