خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں مضبوط لیکن پْرامن سیاسی جدوجہد جاری ہے:سید زین شاہ

کراچی، 21 مئی (پی پی آئی) سندھ دریا بچاؤ تحریک کے کنوینر اور جی ڈی اے کے رہنما سید زین شاہ نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی پولیس اور نجی گروہوں کے ہاتھوں بیگناہ کارکنوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر نوجوان کے ورثا سے اظہارِ افسوس بھی کیا۔زین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی خاطر سندھ کے اکثریتی وسائل، بشمول سمندر، زمینیں، معدنی ذخائر اور سندھ دریا کا پانی، فروخت کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف سندھ بھر میں ایک مضبوط لیکن پْرامن سیاسی جدوجہد جاری ہے، جس میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل کر زرداری مافیا کے سندھ دشمن منصوبوں کو رد کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2021 میں بحریہ ٹاؤن کے پْرامن احتجاج میں اپنے کارندوں کے ذریعے توڑ پھوڑ، تشدد، آگ زنی اور جھوٹے مقدمات درج کروا کر جو گھناؤنے اعمال کئے، انہیں مورو شہر میں دہرایا جا رہا ہے۔زین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ عمل سندھ کے لاکھوں پْرامن سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ریاستی آپریشن کے ذریعے دبانے اور کچلنے کی سازش ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں گزشتہ دس ماہ سے جاری نہروں اور زمینوں پر قبضے کے خلاف پْرامن جدوجہد کو کسی پرتشدد سیاست کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے مورو کے واقعے کی ایماندار جج سے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ملوث افراد کو سزا دینے کی اپیل کی۔زین شاہ نے زور دیا کہ وہ سیاست میں عدم تشدد کے پیروکار ہیں اور حکومتی دہشت گردی اور نجی گروہوں کی حرکات کی مذمت کرتے ہیں، کیونکہ ان کے نتیجے میں سندھ کو بیچنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ دریا اور اس کے وسائل کو بچانے کی پْرامن جدوجہد نتائج حاصل ہونے تک جاری رہے گی۔