اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی اجلاس میں بھارتی بلااشتعال حملے کی مذمت

لاہور، 21 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلط کی گئی بلاجواز جنگ کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں، خواتین، شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اور شہداء کو عقیدت و احترام پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ، بہادر مسلح افواج کو 6، 7 اور 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ایڈمرل نوید اشرف، جوانوں اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے دفاع وطن میں ادا کیے گئے کردار کو سراہا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو نازک مرحلے پر وفاقی حکومت کی راہنمائی اور مشاورت فراہم کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے، استحکام لانے اور جنگی حالات میں قائدانہ کردار پر بھرپور سراہا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود وزیراعظم کے تدبر، ضبط و تحمل سے بروقت فیصلوں پر ان کے کردار کی ستائش کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے تجویز کیا گیا اور انہیں مبارکباد دی گئی، جبکہ عسکری قیادت کو مجموعی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے عوامی اور انتظامی محاذ پر بروقت فیصلے کیے، اداروں کو متحرک کیا اور زخمیوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنایا۔ اجلاس میں قوم کے اتحاد، عوام کے عزم، اور تمام سیاسی جماعتوں کی یکجہتی کے مظاہرہ کو سراہا گیا۔ بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی، اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔