ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص میں لوڈ شیڈنگ کا بحران: شہری مشکلات کا شکار

میرپورخاص، 21مئی(پی پی آئی) میرپورخاص میں لوڈ شیڈنگ کے بحران نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ حیسکو کی جانب سے شہر کے متعدد فیڈرز پر ہر دو گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث کاروباری اور گھریلو صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق، حیسکو حکام نے شہر کے تمام فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دینے کے بڑے دعوے کیے تھے۔ تاہم، سٹلائٹ ٹاؤن، سٹی لنکینگ، بسمہ اللہ، محمود آباد لنکینگ، پیرآباد سمیت دیگر فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بدترین لوڈ شیڈنگ نے گھریلو صارفین کے علاؤہ کاروباری طبقے کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں بزرگ افراد اور خواتین کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں، اور کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ نے ان کے کاروبار کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے وہ معاشی طور پر کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کریں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔