ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ کی خضدار میں اسکول بس پر بہیمانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد، 21 مئی (پی پی آئی)امریکہ کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے بدھ کے روز خضدار، بلوچستان میں اسکول بس پر ہونے والے ظالمانہ اور ناقابلِ تصور حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ایک ایسا المیہ ہے جسے سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے جان بحق بچوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات اور دعائیں حملے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔نٹالی بیکر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جانے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور انہوں نے پاکستان میں ایسے تمام افراد کی حمایت کا اعادہ کیا جو اس قسم کے تشدد کا خاتمہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔