کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضلع کندھ کوٹ میں 2مبینہ مقابلے:2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شکار پور،24 مئی (پی پی آئی)  ضلع کندھ کوٹ میں ٹھل کے مقام پر دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ضلعی پولیس حکام کے مطابق، باہو کھوسہ کے قریب ہونے والے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا، جبکہ دوسرا مقابلہ بائی پاس پر ہوا جہاں بھی ایک ڈاکو کو حراست میں لیا گیا۔پولیس حکام نے گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شوکت سرکی اور منیر سرکی کے نام سے کی ہے۔ دونوں ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔