سندھ میں سوشل پروٹیکشن کے پائلٹ منصوبے، 2.5 لاکھ خواتین کو مالی خواندگی دی جائے گی

کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) سندھ سوشل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں غربت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یورپی یونین اور جرمن حکومت کی معاونت سے کراچی، بدین، سانگھڑ، سجاول اور ٹھٹھہ میں سوشل پروٹیکشن کے پائلٹ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کے تحت کراچی کے 10 ہزار مزدوروں کو بینکنگ اور مائیکروفنانس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 40 ہزار خواتین زرعی مزدوروں کو مالی خواندگی، روزگار میں معاونت اور سوشل سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سوشل پروٹیکشن مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ بے زمین مزدوروں کو سوشل پروٹیکشن دینا وقت کی اشد ضرورت ہے اور اس حوالے سے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “مامتا پلس” پروگرام کے تحت 2.5 لاکھ خواتین کو ڈیجیٹل اور مالی خواندگی کے ساتھ میچڈ سیونگز کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار بن سکیں۔اجلاس میں سیکریٹری سوشل پروٹیکشن مزمل حسین ہالیپوٹو، یورپی یونین، جی آئی زیڈ (GIZ) اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عیدالاضحی قریب، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں خریداروں کا رش

Sat May 24 , 2025
کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) عیدالاضحیٰ میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور نادرن بائی پاس پر قائم کراچی کی مرکزی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری ہے۔پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد […]