عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نیچے اکتوبر میں روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ میں رقوم کی آمد تقریباً 2 سال کی کم ترین سطح پر

کراچی(پی پی آئی) عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نیچے جارہی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ (آر ڈی اے) میں اکتوبر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی، جو گزشتہ مہینے کے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 13.1 فیصد اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں کم ترین سطح ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ میں 14 کروڑ ڈالر آئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق اکتوبر میں 13 ہزار 850 نئے اکاو¿نٹ کھولے گئے ہیں، جس کے بعد ک±ل اکاو¿نٹ کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 873 ہوگئی ہے۔ستمبر 2020 میں آر ڈی اے کے آغاز کے بعد سے اب تک ان اکاو¿نٹس سے مجموعی طور پر 5 ارب 29 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا شیڈول پھر تبدیل

Mon Nov 7 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے مارچ کا شیڈول پھر تبدیل کردیا گیا۔تحریک انصاف کو 3 نومبر کو معطل ہونے والے مارچ کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے، مارچ اب منگل کے بجائے بدھسے شروع ہوگا۔مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے قیادت اور کارکنوں کو […]