ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑی گیارحویں شریف کے موقع پر میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی پر شدید تشویش،رہائی کا مطالبہ

سری نگر (پی پی آئی)انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں انجمن کے سربراہ اور کشمیر کی مذہبی شخصیت میر واعظ عمر فاروق کی بڑی گیارحویں شریف کے موقع پر بھی مسلسل گھر میں نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی مذہبی، سیاسی اور سماجی ذمہ داری پوری نہیں کر پارہے ہیں۔ انجمن نے کہاکہ میر واعظ پر گزشتہ تین سال سے جاری پابندیوں سے نہ صرف وہ صدیوں سے جاری میر واعظ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں بلکہ وادی کشمیر سے ہر جمعہ کو ان کا خطبہ سننے کیلئے جامع مسجد آنے والے لوگوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔ میرواعظ کے پیروکار ان کی مسلسل گھر میں نظربندی سے سخت مایوس ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔