کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی سپریم کورٹ میں آبدیدہ، جوہوا دردناک :سپریم کورٹ

اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا دردناک ہے۔اعظم سواتی مبینہ ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے پھرآبدیدہ ہو گئے۔سپریم کورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کے دوران سینیٹر اعظم سواتی روسٹرم پر بلایا۔ چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے مکالمے میں کہا کہ سواتی صاحب آپ کا معاملہ انسانی حقوق سیل میں ہے۔ ہم اس پر کام کررہے ہیں چاہتے ہیں کہ تحقیق ہوجائے۔ہم انسانی حقوق سیل کو کہتے ہیں کہ وہ آپ کو بلائے۔آپ کے ساتھ جو ہوا ہے وہ بہت دردناک ہے۔یہ عدالت خود سے تفتیش نہیں کرسکتی۔ اس عدالت کو ضابطے کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت اعظم سواتی ایک بارپھر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ جو ویڈیو بھجی گئی ہے کیا وہ ججز کے علاوہ کسی اوردکھا سکتا ہوں؟چیف جسٹس نے کہا پی ٹی اے اور پیمرا کو اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کوڈیلیٹ کرنے کیلئے ہدایت کرتا ہوں۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا اعظم سواتی بہادر بنیں ہم اس کیس میں تحقیقاتی رپورٹ کو سامنے رکھ کر چلیں گے۔آج کے دور میں سچ کو ڈھونڈنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔سچ اس وقت جھوٹ کی کئی تہوں کے نیچے آچکاہے۔