ایف آئی اے کو گھر سے قبضے میں لی گئیں اشیا واپس کرنے کا حکم دیا جائے: اعظم سواتی کی درخواست

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے گھر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ضبط کیا گیا سامان واپس حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔اعظم سواتی نے اسلام آباد کے سینیئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں 2 متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جن میں ایف آئی اے اور تفتیشی آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستوں میں سرچ اور گرفتاری وارنٹ کی نقول اور سامان واپس کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کی رات ان کے گھرپرچھاپہ مارا گیا، اس موقع پر ایف آئی اے اہلکار بھی ساتھ تھے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ان کے موبائل فون، پاسپورٹ،ڈی وی ڈی اور سی ڈی پلیئر کے علاوہ ان کی پوتیوں، دیگراہل خانہ اور گھریلو ملازمین کے زیراستعمال کمپیوٹر، یو ایس بی، موبائل کارڈز، موبائل فونز اور پاسپورٹس سمیت کل 35 اشیا قبضہ میں لیں۔عدالت سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے کو گھر سے قبضے میں لی گئیں تمام اشیائ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے 13 اکتوبر کی رات اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انیں ضمانت پر گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پرویز الٰہی کی سکھ برادری کوباباگرونانک کے553ویں جنم دن پر مبارکباد سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

Tue Nov 8 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)و زیر اعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے553ویں جنم دن پر مبارکباد ےتے ہو ئے کہا کہ گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور […]